زکام اورگلے کی تکلیف میں
نزلہ زکام اورگلے کا خراب ہونا کافی تکلیف دہ ہے ادویات سے بھی افاقہ ہونے میں 2 سے 3
دن لگ جاتے ہیں - ٹماٹر کا سوپ دن میں تین چاربارپیں
اگرآپ کوڈبے والے سوپ پسند نہیں تو آپ اسے گھرپر بھی تیار کرسکتے ہیں
یہ سوپ گلے کی خراش اوردرد کو فوری آرام پہنچاتاہے اورزکام کو بھی ختم کرتا ہے
3سوپ تیار کرنے کا طریقہ عدد ٹماٹر لیں ان کو قاش کی طرح کٹ لگائیں 3 یا چارجانب سےاس طرح ٹماٹرکاچھلکا باآسانی اُترجاتا ہے- ٹماٹرچھیل کران کا گودابنالیں اب اسے
برتن میں ڈال کر3 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پراُبلنے دیں ساتھ ساتھ چمچ سے ہلاتے جائیں
تاکہ ٹماٹرپانی میں اچھی طرح مکس ہوجائیں دس منٹ پکانے کے بعد یہ پینے کے لیے تیار ہوجائےگا اب اسے کپ میں نکال لیں اگرگھاڑا ہوتو تھوڑا سا گرم پانی کپ میں ڈال کر مکس کریں تھوڑاسانمک ملائیں - یہ سوپ مزیدار بھی ہوتا ہےاورفائدہ مند بھی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment